جمعرات, دسمبر 12, 2024
اشتہار

ٹرین میں سوار مسافر کی ’شرمناک‘ حرکت، ویڈیو سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

ٹرین یا بس میں سفر کرنے والے مسافروں کے لیے انتظامیہ کی جانب سے ضابطہ اخلاق متعارف کرائے جاتے ہیں تاکہ تمام مسافر باآسانی سفر کر کے اپنی منازل تک پہنچ جائیں۔

کرونا وبا کے بعد ویسے بھی مسافروں کے لیے سخت ضابطہ اخلاق متعارف کرائے گئے ہیں تاکہ وہ حفاظت کے ساتھ سفر کریں، خود اور دوسروں کو بھی وبا سے محفوظ رکھیں۔

انٹرنیٹ پر برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں چلنے والی زیر زمین چلنے والی ٹرین میں سوار مسافر کی ایسی ویڈیو آئی جس میں مسافروں کو خوفزدہ دیکھا جاسکتا ہے۔

- Advertisement -

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹرین میں سوار مسافر پابندی کے باوجود اپنی سیٹ پر بیٹھ کر پرسکون انداز سے سگریٹ پی رہا ہے اور اس کے کش لگا کر ڈبے میں بے خوف ہوکر دھواں چھوڑ رہا ہے۔

مزید پڑھیں: مسافر کی نامناسب حرکت، ویڈیو سامنے آگئی

ویڈیو میں مسافر کے ہاتھ میں سگریٹ دیکھی جاسکتی ہے۔

اس ویڈیو کو ٹرین میں سوار دوسرے مسافر نے موبائل میں ریکارڈ کر کے اسے انٹرنیٹ پر شیئر کیا جس میں دیگر مسافروں کو کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد کرتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

سگریٹ پینے والے مسافر نے نہ صرف سگریٹ نوشی کی پابندی کی خلاف ورزی کی بلکہ اُس نے کرونا ایس او پیز پر بھی عمل نہیں کیا کیونکہ اُس کےچہرے پر ماسک نہیں تھا۔

رپورٹ کے مطابق دوسرے مسافر نے یہ ویڈیو 15 جنوری کو ریکارڈ کر کے انٹرنیٹ پر شیئر کی جسے اب تک ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’مجھے یہ دیکھ کر یقین نہیں آرہا ہے اُسے کسی نے کچھ بھی نہیں بولا اور نہ ہی روکا‘۔ ایک اور صارف نے اسے شرمناک حرکت قرار دیا۔

Comments

اہم ترین

عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں

مزید خبریں