تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

لندن، ٹرک میں‌ مرنے والی ویتنامی لڑکی کا آخری خط سامنے آگیا

لندن: برطانیہ میں ٹرک سے ملنے والی لاشوں کی تحقیقات کے دوران تفتیشی ٹیم کو ویتنامی لڑکی کا آخری خط ملا جو اُس نے اپنے گھر والوں کے لیے تحریر کیا۔

برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹرک سے ملنے والے خط میں لڑکی نے اپنا نام ترامائی لکھا اور والدین کو بتایا کہ ’’میرا دم گھٹ رہا اور میں مررہی ہوں، میرا بیرونِ ملک کا دورہ ناکام رہا‘‘۔

تحقیقاتی افسران کے مطابق 26 سالہ لڑکی نے اپنے والدین سے محبت کا والہانہ اظہار بھی کیا اور اُن سے معافی بھی مانگی۔ ترامائی نے لکھا کہ ’’میں آپ سب سے معذرت چاہتی ہوں کہ باہر جانے کا خواب ناکام ہوگیا، دم گھٹنے کی وجہ سے اب میری زندگی ختم ہورہی ہے‘‘۔

مزید پڑھیں: لندن میں کنٹینر سے ملنے والی 39 لاشوں کی شناخت کرلی گئی، ڈرائیور گرفتار

دوسری جانب خاتون کے بھائی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے بہن کو غیر قانونی طریقے سے برطانیہ بھیجا جس کےلیے اسمگلروں کو 30 ہزار پاؤنڈز بھی ادا کیے، آخری بار ترامائی سے بلجیئم میں بات ہوئی تھی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانوی پولیس نے ڈرائیور سمیت دیگر حراست میں لیے جانے والے افراد سے پوچھ گچھ کے بعد مختلف علاقوں سے چار افراد کو گرفتار کیا۔ پولیس حکام کے مطابق مرنے والوں میں بیشتر کا تعلق ویتنام سے ہی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ برطانیہ میں کام کرنے والی فلاحی تنظیم نے دعویٰ کیا کہ ان سے اب تک سیکڑوں خاندانوں نے رابطہ کیا اور اب تک انہیں 20 افراد کی تصاویر بھی موصول ہوئیں، علاوہ ازیں ویتنام کا سفارت خانہ بھی پولیس سے مسلسل رابطے میں ہے۔

Comments

- Advertisement -