تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

لندن کے میئر مسلمانوں پرمجوزہ پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے، ڈونلڈٹرمپ

نیویارک: ری پبلکن امیدوار ڈونلڈٹرمپ نے لندن کے میئرکو پابندی سے مستثنیٰ قرار دے دیا، امریکی صدارتی امیدوار نے صدارتی مہم میں بارہا یہ بیان دیا تھا کہ مسلمانوں کی امریکہ داخلے پر پابندی ہوگی.

تفصیلات کےمطابق ڈونلڈٹرمپ نے بیان دیا تھا کہ اگروہ صدر منتخب ہوتے ہیں تو مسلمانوں کی امریکہ داخلے پر پابندی ہوگی، میڈیا کی جانب سے جب ان سے مسلمانوں کے بیان کے حوالے سے جب پوچھا گیا کہ لندن کے میئر پر پابندی عائد ہوگی، تو انہوں نے کہا کہ ہمیشہ گنجائش کی جگہ ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ لندن کے میئر پابندی سے مستثنیٰ ہونگے۔

انہوں نے نیویارک ٹائمز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ صادق خان کے لندن میئر منتخب ہونے پر میں خوش ہوں، انہوں نے کہا کہ اگر وہ اچھا کام کرے تو بہت اچھی بات ہے.

ڈونلڈٹرمپ نے مسلمانوں کے خلاف پابندی کی تجویز پیرس حملوں اور کیلیفونیا حملوں کے بعد دی تھی، اس بیان کے بعد ٹرمپ کوانسانی حقوق کی تنظیموں، ڈیموکریٹک پارٹی اور سیاسی حریفوں کی جانب سے تنقید کا سامنا تھا انہوں نے ٹرمپ کی پالیسی کو امریکی اقدار کے خلاف قرار دیا تھا۔

لیبر پارٹی سے تعلق رکھنے والے صادق خان نے قدامت پسندوں کو لندن کے انتخابات میں بڑے مارجن سے شکست دیکر برطانیہ کی سیاسی تاریخ بدل کر رکھ دی۔

صادق خان کا کہنا تھا کہ قدامت پسندوں نے خوف اور لسانیت کی سیاست فروغ دی،لندن کے لوگوں نے خوف پر امید اور اتحاد کو ترجیح دی۔

ٹائمز میگزین سے انٹرویو میں صادق خان کا کہنا تھا کہ میں امریکہ جانا چاہتاہوں تاکہ میں جاکر نیویارک اور شکاگو کے میئرز کے اقدامات دیکھ سکوں، اگر ٹرمپ نومبر 8 کا الیکشن جیت جاتے ہیں توان کو جنوری سے پہلے امریکہ کادورہ کرناہوگا.

اگر ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے صدر بنتے ہیں تو میں شاید اپنے  مذہب اورعقیدے کی وجہ سے جانے سے روک دیا جاؤں۔ اس صورتحال میں، میں نیویارک اورکیلیفونیا کے میئرز سے خیالات کا تبادلہ نہیں کرسکوں گا.

Comments

- Advertisement -