The news is by your side.

Advertisement

‏’جنوبی ایشیا میں دیرپا امن تنازعات کے حل میں ہے‘‏

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیامیں دیرپاامن واستحکام دیرینہ ‏تنازعات کے حل میں ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے ‏کوئٹہ کادورہ کیا، کورکمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفرازعلی نے آرمی چیف کااستقبال کیا، اس موقع ‏پر کمانڈنٹ اسٹاف کالج میجر جنرل عامر احسن نواز بھی موجود تھے۔

آرمی چیف نے کمانڈ اسٹاف کالج میں افسران اور فیکلٹی ارکان سےخطاب کیا جس میں پیشہ ورانہ ‏امور اور داخلی خارجی سیکیورٹی صورتحال پر گفتگو کی۔

آرمی چیف نےعلاقائی سیکیورٹی صورتحال پربھی تبصرہ کیا اور دہشت گردی کی لعنت سے بطور ‏قوم نبرآزما ہونے کے عزم کا اعادہ کیا۔

آرمی چیف نے کہا کہ جنوبی ایشیامیں دیرپاامن واستحکام دیرینہ تنازعات کےحل میں ہے عالمی ‏برادری کے بامعنی تعاون سےمسائل کوحل کیاجاسکتاہے۔

آرمی چیف نے کہا کہ پیچیدہ چیلنجزسےنمٹنےکےلیےسنجیدہ عزم درکارہے کوروناسےنمٹنےکیلئےپاک ‏فوج و دیگر ریاستی اداروں کیساتھ کوشاں ہے، پاکستان کودر پیش چیلنجزسےنمٹنےکےلیےہرکوشش ‏کریں گے کیونکہ جامع مربوط قومی کوششوں سےپاکستان میں ترقی واستحکام ممکن ہوگا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں