تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

73 سال سے بچھڑی بہنوں کی ملاقات

امریکا میں دو سگی بہنوں کی زندگی میں پہلی بار ملاقات ہوئی، دونوں بہنیں اب 70 برس سے زائد عمر کی ہوچکی ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست کولوراڈو کے صدر مقام ڈینور کے انٹرنیشنل ہوائی اڈے پر 76 سالہ ہیریٹ کارٹر اور 73 سالہ لِنڈا ہوفمین کی ملاقات ہوئی، بہنوں کو ایک دوسرے کا علم ایک ویب سائٹ کے ذریعے ہوا۔

بڑی بہن ہیریٹ کو ان کی پیدائش کے بعد والدین نے انہیں کسی اور خاندان کو گود دے دیا تھا جبکہ چھوٹی بہن کا کنا ہے کہ اسے تو ساری زندگی والدین نے یہ بات ہی نہیں بتائی کہ اس کی ایک بڑی بہن بھی ہے۔

دونوں بہنوں نے حال ہی میں ایک ویب سائٹ کے طریقہ کار پر دستخط کیے جس کے بعد ان کے ڈی این اے ٹیسٹ ہوئے جو کہ 100 فیصد میچ کرگئے۔

Long-lost sisters discover one another by chance, meet for the first time  after 73 years

چھوٹی بہن کا کہنا ہے کہ انہیں ہیریٹ کا ایک پیغام موصول ہوا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ ان کے خیال کے مطابق ہم دونوں کا آپس میں تعلق ہے۔

دونوں کا کہنا ہے کہ انہیں گزرے ہوئے 70 برس کے کھو جانے کا دکھ نہیں بلکہ اب جو وقت باقی بچا ہے وہ ہم ساتھ گزاریں گے۔

Comments

- Advertisement -