تازہ ترین

’اس رمضان ملک کیلیے اچھی خبریں آئیں گی‘

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ...

سپریم کورٹ نے فل کورٹ بنانے کی درخواست مسترد کر دی

سپریم کورٹ نے پنجاب اور کے پی میں انتخابات...

شمالی وزیرستان : سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں جھڑپ، ایک جوان شہید

شمالی وزیرستان : سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے...

پنجاب میں راستوں کی بندش، فلائٹس متاثر ہونے کا خدشہ

پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے پیش نظر لاہور اور اسلام آباد میں راستوں کی بندش کے نتیجے میں فضائی آپریشن متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔

اس حوالے سے ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی پروازیں معمول کے مطابق شیڈول ہیں تاہم راستوں کی بندش کے باعث ناگزیر وجوہات کی وجہ سے تاخیر ہوسکتی ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق تمام مسافروں سے گزارش ہے کہ وہ وقت کا دورانیہ پیش نظر رکھتے ہوئے ائیرپورٹ کیلئے گھروں سے روانہ ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کی پروازوں سے متعلق پی آئی اے کال سینٹر 111 786 786 سے رابطہ بھی برقرار رکھیں۔

واضح رہے کہ اسلام آباد سمیت لاہور میں بھی پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کو روکنے کے لئے حکومت کی جانب سے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے آج لانگ مارچ کا اعلان کیا گیا ہے جسے روکنے کیلئے حکومت نے اسلام آباد جانے والے راستے بند کر رکھے ہیں۔

لاہور میں پی ٹی آئی کے کارکن اسلام آباد جانے کیلئے بتی چوک پہنچے جہاں پولیس نے رکاوٹیں کھڑی کر رہی تھیں، کارکنوں کی جانب سے طاقت کا استعمال کیا گیا اور پولیس کی کھڑی کی گئی رکاوٹیں ہٹا دی گئیں۔

پولیس کی جانب سے جوابی کارروائی کرتے ہوئے کارکنوں پر لاٹھی چارج کیا گیا اور آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی، پی ٹی آئی کارکنان رکاوٹیں عبور کرکے آگے بڑھنے لگے، اس دوران پولیس نے متعدد کارکنوں کو حراست میں لے لیا ہے۔

Comments

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں