تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

سال کی طویل ترین رات اور مختصر ترین دن

کراچی: ماہ دسمبر کی 21 تاریخ کو ہر سال کی طرح اس سال بھی بدھ کو طویل ترین رات اور 22 دسمبر کو مختصر ترین دن ہوگا، کل یعنی جمعرات سے رات کا دورانیہ کم اور دن کا دورانیہ بڑھنے لگے گا۔

تفصیلات کے مطابق ہر سال کی طرح امسال بھی دسمبر کی 21 تاریخ کو سال کی طویل ترین رات اور مختصر ترین دن ہوگا جس کے حساب سے رات کا دورانیہ تقریباً 14 گھنٹے اور دن کا دورانیہ 10 گھنٹوں پر محیط ہوگا۔

post-4

ماہرین کے مطابق 21  دسمبر سال 2016ء کی طویل ترین رات اور مختصر ترین دن ہوگا جس کے بعد رات کا دورانیہ کم اور دن کا دورانیہ بڑھنے لگے گا تاہم 21 اور 22 مارچ کو دن اور رات کا دورانیہ برابر ہو جائے گا۔

post-1

دسمبر کی 21 اور 22 تاریخ کے درمیان آنے والے رات طویل ترین رات ہو گی جس کا دورانیہ 14 گھنٹے ہوگا جبکہ دن کا دورانیہ تقریباً 10 گھنٹے ہو گا22 دسمبر کا دن 10 گھنٹے جبکہ 21 اور 22 کی درمیانی رات 14 گھنٹے طویل ہوگی، 23 دسمبر سے دن کا دورانیہ بڑھنے لگے گا۔

post-2

ماہر ین فلکیات کے مطابق 22 دسمبر کو زمین کا جھکاؤ سورج سے دور ہوجاتا ہےجس کی وجہ سے دن 10 گھنٹے تک روشن اور رات 14 گھنٹے تک پہنچ جاتی ہے تاہم اس دوران موسم میں تبدیلی بھی پیش آتی ہے اور یہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ سرد ہونا شروع ہوجاتا ہے۔

post-3

خیال رہے کہ 21 جون کو زمین کا جھکاؤ سورج کے قریب ہونے سے دن 14 گھنٹے تک پہنچ جاتا ہے اور اس دوران گرمی کی شدت  میں اضافہ دیکھنے کے ساتھ ساتھ راتیں مختصر ہوتی دکھائی دیتی ہیں۔

ماہرین کے مطابق انتہائی شمالی علاقوں میں موسم گرما میں سورج غروب ہی نہیں ہوتا، 22 ستمبر کو دن اور رات کا دورانیہ تقریباً برابر ہوتا ہے جبکہ 22 دسمبر سال کا مختصر ترین دن اور رات طویل ترین ہوتی ہے۔

Comments

- Advertisement -