تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

سندھ کلچر ڈے: 15 میٹر طویل اجرک بنانے کا ریکارڈ

سکھر: سندھ کلچر ڈے کے موقع پر نوجوانوں نے 15 میٹر طویل اجرک تیار کر کے انوکھا ریکارڈ قائم کرلیا۔

سکھر سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں نے دعویٰ کیا کہ یہ اب تک تیار ہونے والی سب سے طویل اجرک ہے۔ نوجوانوں ہاتھوں میں اجرک تھامے سکھر کی سڑکوں پر مارچ کرتے رہے اور وہ اسے لے کر پریس کلب بھی پہنچے۔

سندھی ثقافت سے محبت اور اس کو دنیا کے سامنے اجاگر کرنے والے نوجوان سعید سانگری کے مطابق سکھر کی جس سڑک سے نوجوان اجرک لے کر گزرے وہاں پر عوام نے اُن کا پرتپاک استقبال کیا۔

واضح رہے کہ آج ملک بھر میں سندھ کی ثقافت ٹوپی اور اجرک کا دن منایا گیا، اس ضمن میں کراچی اور صوبے کے دوسرے اضلاع میں ریلیوں کا انعقاد کیا گیا جبکہ تقاریب کا اہتمام بھی کیا گیا۔

شہر کے مختلف علاقوں سے آنے والی ریلیاں کراچی پریس کلب پہنچیں جبکہ گورنر ہاؤس کے قریب فوّارہ چوک پر بھی شہریوں نے ثقافتی رقص کر کے اپنی خوشی کا اظہار کیا۔

سندھ کلچر ڈے منانے کا مقصد

اس کو دن منانے کی روایت نے سندھ کی دم توڑتی ثقافت میں نئی روح پھونک دی ہے کیونکہ صوفیوں کی سرزمین سندھ ثقافتی ورثے سے مالامال ہے۔

سندھی ثقافت کی ایک خوبصورت پہچان سندھی ٹوپی اوراجرک بھی ہے، یہاں کے رہنے والے مہمانوں کو سندھی ٹوپی اوراجرک تحفتاً دے کراپنی محبت کااظہارکرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: سندھ کلچر ڈے، وزیراعلیٰ پنجاب کا اہم پیغام

سندھ کی تہذیب وثقافت کوزندہ رکھنے کیلئے گزشتہ کئی برسوں سے حکومتِ سندھ نے ہرسال سندھی ٹوپی اوراجرک ڈے منانے کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ یہ دن منانے سے نہ صرف سندھ کی ثقافت دنیا بھرمیں مقبول ہورہی ہے وہیں سندھی ٹوپی اوراجرک بنانے والے مزدوروں اورکاریگروں کے گھروں کے چولہے بھی دوبارہ سے جل اٹھے ہیں۔

Comments

- Advertisement -
عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں