جمعہ, مارچ 13, 2026
اشتہار

سب سے طویل روزے کہاں اور مختصر کن ممالک میں ہوں گے؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (8 فروری 2026): دنیا بھر کے مسلمان رمضان المبارک کے استقبال کی تیاریاں کر رہے ہیں کیا آپ جانتے سب سے طویل اور مختصر کن ممالک میں ہوں گے۔

ماہ رمضان المبارک کی آمد میں صرف 10 روز باقی رہ گئے ہیں۔ دنیا بھر کے مسلمان استقبال رمضان کی تیاریاں کر رہے ہیں۔ اس ماہ مقدس میں مسلمان اللہ کی رضا حاصل کرنے کے لیے وقت سحر سے مغرب تک روزہ رکھتے ہیں۔

تاہم دنیا کے مختلف ممالک میں روزوں کا دورانیہ مختلف ہوتا ہے۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ اس سال دنیا میں سب سے طویل دورانیے کے روزے کہاں اور مختصر دورانیے کے روزے کن ممالک میں ہوں گے؟ اگر نہیں جانتے تو ہم آپ کو بتاتے ہیں۔

سورج کی گردش کی مطابقت سے رواں برس سب سے طویل دورانیے کا روزہ 20 گھنٹے طویل جب کہ سب سے مختصر دورانیے کا روزہ 11 گھنٹے کا ہوگا۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق ناروے، سوئیڈن، فن لینڈ، روس، گرین لینڈ میں عمومی طور پر روزے کا دورانیہ 16 گھنٹے ہوگا۔ تاہم بعض مقامات پر یہ دورانیہ 20 گھنٹے طویل بھی ہوگا۔

اسی طرح جنوبی افریقہ، چلی، انڈونیشیا، برازیل، نیوزی لینڈ، کینیا، ملیشیا میں روزے کا دورانیہ 11 سے 14 گھنٹے کے درمیان رہے گا۔

تاہم سعودی عرب سمیت بیشتر اسلامی ممالک میں ابتدائی روزوں کا دورانیہ تقریباً 12 گھنٹے 50 منٹ اور اختتام رمضان میں تقریباً 13 گھنٹے طویل ہوگا۔

پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش اور افغانستان میں بھی کم وبیش روزے کا دورانیہ اتنا ہی ہوگا۔

وہ ممالک جہاں کئی کئی ماہ سورج طلوع یا غروب نہیں ہوتا۔ وہاں کی مسلم آبادی مکہ مکرمہ یا قریبی معتدل شہر کے اوقات کے مطابق سحر اور افطار کرتے ہیں۔

دریں اثنا محکمہ موسمیات اور ماہرین فلکیات کی جانب سے سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں رمضان المبارک کا آغاز 18 جب کہ پاکستان اور خطے کے دیگر ممالک میں 19 فروری کو پہلا روزہ ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ تاہم حتمی فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کے اعلان سے مشروط ہوگا۔

پاکستان میں پہلا روزہ کب ہوگا؟ اہم خبر آ گئی

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں