کراچی : آج سال کا طویل ترین دن اور مختصر ترین رات ہے جبکہ ناروے کے شمالی علاقوں میں سورج غروب ہی نہیں ہوگا۔
پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں آج سال کا طویل ترین دن ہوگا، جس کے بعد کل سے دن کا دورانیہ بتدریج کم اور راتیں طویل ہونا شروع ہوجائیں گی۔
ماہر ین فلکیات کے مطابق اکیس جون کو زمین کا جھکاؤ سورج کی جانب زیادہ ہوتاہے۔۔جس کی وجہ سے دن چودہ گھنٹے تک روشن رہتا ہے، اس دوران موسم گرما کی شدت بھی بر قرار رہے گی جبکہ رات مختصر ترین ہوگی۔
ماہرین کے مطابق انتہائی شمالی علاقوں میں موسم گرما میں سورج غروب ہی نہیں ہوتا، بائیس ستمبر کو دن اور رات کا دورانیہ تقریباً برابر ہوتا ہے جبکہ بائیس دسمبر سال کا مختصر ترین دن اور رات طویل ترین ہوتی ہے۔