تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

سائیکل ریس میں کتے نے افرا تفری مچادی، ویڈیو وائرل

برسلز: بیلجیم میں منعقدہ سائیکل ریس میں کتے نے اچانک انٹری دے کر افرا تفری مچادی جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بیلجیم میں سائیکل ریس میں اس وقت ہلچل مچ گئی جب ایک کتے نے دوڑتے دوڑتے سائیکل سواروں کا پیچھا کرنا شروع کردیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سائیکل سوار اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہیں کہ اچانک کتا ان کے پیچھے لگ جاتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سائیکل سوار کتے کو بار بار پیچھے مڑ کر دیکھ رہا ہے جبکہ ایک سائیکل سوار تھوڑی دیر رکا اور پھر دوبارہ ریس میں شامل ہوگیا۔

ریس کے دوران دوسرے سائیکل سواروں نے رکنے کے بجائے کتے کو چکما دیتے ہوئے سائیکل بھگانے میں ہی عافیت جانی اور اپنے سفر کو مکمل کرنے کے لیے دوڑ لگاتے رہے۔

رپورٹ کے مطابق ریس میں کتے کی مداخلت کے نتیجے میں کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا اور بعدازاں کتے کو راستے سے باہر ہٹا دیا گیا۔

Comments

- Advertisement -