جمعرات, فروری 20, 2025
اشتہار

کشمیریوں کو مولانا فضل الرحمن سے نجات دلائی جائے، لارڈ نذیر احمد

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : لارڈ نذیر احمد نے کہا ہے کہ پاکستان کو خالصتان تحریک کی حمایت کرنی چاہیئے، خالصتان بن گیا تو کشمیر بھی آزاد ہو جائے گا، کشمیریوں کو مولانا فضل الرحمن سے نجات دلائی جائے۔

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے لارڈ نذیر احمد کا کہنا تھا کہ بھارت صرف خواب میں ہی سرجیکل اسٹرائیک کرسکتا ہے، پاکستان کو ہر حال میں خالصتان تحریک کی سپورٹ کرنی چاہیئے، خالصتان بن گیا تو کشمیر بھی آزاد ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی سیاستدانوں کے بیانات سن کر مایوسی ہوتی ہے، مولانا فضل الرحمن کو کشمیر کمیٹی کا چیئرمین بنانا غلط فیصلہ ہے، کشمیریوں کو مولانا فضل الرحمن سے نجات دلائی جائے۔

لارڈ نذیر احمد نے کہا کہ پاکستان کو بوڑھے خارجہ مشیروں کی نہیں، نوجوان مشیر خارجہ کی ضرورت ہے۔


مزید پڑھیں : کرپشن اوربدانتظامی کی انتہا ہوگئی ہے، لارڈ نذیر


انہوں نے وزیراعظم نواز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ فیصلہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے، میاں نواز شریف جمعہ کی نماز اتوار کو پڑھتے ہیں۔

اس سے قبل لارڈ نذیر احمد نے جہانگیر بدر کے گھر جاکر مرحوم کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا، اس موقع پر لارڈ نذیر نے بھارت کے حوالے سے حکومتی اقدامات پر عدم اطمینان کا اظہار بھی کیا ۔

لارڈ نذیر کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے وزرا بھارت پر کم اور مخالف اپوزیشن جماعتوں پر زیادہ تنقید کرتے ہیں ۔ لارڈ نذیر نے یہ بھی کہا کہ جلا وطن ہو کر لندن سے پاکستان آنے والے نواز شریف اب وہ نہیں رہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں