لارڈز ٹیسٹ: دوسرا دن پاکستان کے نام، شاہنوں نے 8 وکٹ پر 350 رنز بنالیے

لندن: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری لارڈز ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز پاکستان نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 350 رنز بنالیے، اظہر علی، اسد شفیق، بابر اعظم اور شاداب خان نے نصف سنچریاں بنائیں۔
تفصیلات کے مطابق لارڈز ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز پاکستانی بلے باز چھا گئے، قومی ٹیم نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 350 رنز بنالیے، پاکستان کو انگلینڈ کے خلاف 166 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔
پاکستان کی جانب سے اظہر علی، اسد شفیق، بابر اعظم اور شاداب خان نے شاندار نصف سنچریاں اسکور کیں، بابر اعظم 68 رنز پر بین اسٹوکس کی گیند ہاتھ پر لگنے کے سبب ریٹائر ہرٹ ہوگئے، محمد عامر 19 اور محمد عباس بغیر کسی رن کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔
Stumps Day 2- Pakistan: 350/8 (110 ov). Pakistan lead by 166 runs
Scorecard: https://t.co/uM9dCYBSF2 #ENGvPAK pic.twitter.com/aQNaXFrGmF— PCB Official (@TheRealPCB) May 25, 2018
انگلینڈ کی جانب سے بین اسٹوکس اور جیمز اینڈرسن نے تین، تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ اسٹورٹ براڈ اور ووڈ کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آسکی۔
Two wickets for @benstokes38 in that session.
This was a beaut!
Scorecard & Videos: https://t.co/9jYAMDq8J7 #ENGvPAK pic.twitter.com/12QEKfH9Wq
— England Cricket (@englandcricket) May 25, 2018
قبل ازیں دوسرے روز کھیل کا آغاز ہوا تو پاکستان کو پہلے سیشن میں دو وکٹوں کا نقصان اٹھانا پڑا، پاکستان کے دوسرے آؤٹ ہونے والے بلے باز حارث سہیل تھے وہ 39 رنز بناکر وکٹوں کے پیچھے کیچ دے بیٹھے۔
گرین کیپس کی تیسری وکٹ 119 رنز پر گری جب اظہرعلی 50 رنز بنا کر اینڈرسن کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے، کھانے کے وقفے تک پاکستان نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 136 رنز بنائے تھے۔
Jimmy doing his thing just before lunch! 👏
Scorecard & Clips: https://t.co/9jYAMDq8J7#ENGvPAK pic.twitter.com/1SQYvPoQKg
— England Cricket (@englandcricket) May 25, 2018
قومی ٹیم کے چوتھے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی اسد شفیق تھے وہ 59 رنز بناسکے، کپتان سرفراز احمد صرف 9 رنز بنا کر بین اسٹوکس کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے، بابر اعظم 68 رنز بناکر ریٹائرڈ ہوئے جبکہ چھٹے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی فہیم شرف 37 رنز بناسکے۔
Missed chances are England's downfall on day two at Lord's, Pakistan building a lead of 166 runs by reaching 350/8 at stumps.#ENGvPAK scorecard ➡️ https://t.co/5OEmW3pCzn pic.twitter.com/E1coG0Fi7a
— ICC (@ICC) May 25, 2018
لیگ اسپنر شاداب خان نے شاندار نصف سنچری اسکور کی، وہ 52 رنز بناکر اینڈرسن کی گیند پر آؤٹ ہوئے، حسن علی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔
واضح رہے لارڈز ٹیسٹ میچ کے پہلے روز انگلینڈ کی پوری ٹیم 184 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی، پاکستان کی جانب سے حسن علی اور محمد عباس نے چار،چار وکٹیں حاصل کی تھیں۔