لارڈز ٹیسٹ: کپتان مصباح الحق نے سینچری مکمل کرلی

لندن : قومی کرکٹ کے کپتان مصباح الحق نے پاکستانی بیٹنگ لائن کو سنبھالا دیتے ہوئے سینچری مکمل کرلی۔
لارڈز میں جاری ٹیسٹ میچ میں کپتان مصباح الحق نے بیٹنگ لائن لڑکھڑانے کے بعد وکٹ کا رخ کیا اور پاکستانی بیٹنگ کو سنبھالا دے دیا، مصباح الحق نے بطور کپتان اپنی دسویں سینچری مکمل کرلی۔
مصباح الحق 42 سال 47 دن کی عمر میں بطور سینچری مکمل کرنے والے دنیا کے 9ویں کپتان بھی بن گئے، اس کے ساتھ مصباح الحق پاکستانی تاریخ کے سب سے عمر رسیدہ کپتان بھی بن گئے ہیں۔
قبل ازیں یہ اعزاز سابق کپتان عمران خان کے پاس تھا جو 39 سال کی عمر میں کپتانی کرنے والے پاکستان کے پہلے عمر رسیدہ کپتان تھے جبکہ ڈبیلو جی گرین کو 50 سال کی عمر میں انگلینڈ کی قیادت کرنے کا اعزاز حاصل ہے جو عالمی ریکارڈ میں شمار کیاجاتاہے، اس طرح عمر رسیدہ کھلاڑیوں کی فہرست میں مصباح الحق کا شمار ساتویں نمبر پر ہوتا ہے۔
سینچری مکمل کرنے پر کپتان بہت خوش نظر آئے اور انہوں نے گراؤنڈ میں 10 پُش اپس لگا کر اس لمحے کو دنیائے تاریخ کے لیے یادگار بنا دیا۔دریں اثنا انہوں نے اپنی اس سنچری کو اپنی اہلیہ کے نام کرنے کا اعلان کیا۔