ہفتہ, جولائی 18, 2026
اشتہار

آئی سی سی نے لارڈز اور قذافی اسٹیڈیم کی پچ غیرتسلی بخش قرار دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے لارڈز ٹیسٹ اور قذافی اسٹیڈیم کی پچ غیرتسلی بخش قرار دے دی۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان لارڈز میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ کی غیرتسلی بخش تھی۔

 پاکستان اور آسٹریلیا کے تیسرے ون ڈے میچ کی پچ کو ریفری گریم لیبرائے نے بیٹرز کے لیےغیر موزوں قرار دیا ہے۔

لارڈز اور قذافی اسٹیڈیم کی پچ کو ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دیا گیا ہے۔

آئی سی سی کے مطابق لارڈز ٹیسٹ کے میچ ریفری اینڈ پائکرافٹ کا کہنا ہے کہ لارڈز کی پچ پر غیر معمولی سیم موومنٹ اور غیر متوقع باؤنس کے باعث بیٹ اور بال کا توازن متاثر ہوا۔

آئی سی سی نے انگلش کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کو رپورٹس ارسال کر دیں جبکہ انہیں اپیل کے لیے 14 روز کی مہلت دی گئی ہے۔

یہ پڑھیں: تاریخی میدان پر انگلینڈ کی نیوزی لینڈ کیخلاف یادگار فتح

آئی سی سی قوانین کے مطابق غیر تسلی بخش پچ پر ایک جبکہ ناقابلِ کھیل پچ پر تین ڈی میرٹ پوائنٹس دیے جاتے ہیں۔

کوئی بھی وینیو 6 ڈی میرٹ پوائنٹس پر ایک سال اور 12 ڈی میرٹ پوائنٹس پر دو سال کے لیے بین الاقوامی کرکٹ کی میزبانی سے محروم ہو سکتا ہے۔

واضح رہے کہ لارڈز ٹیسٹ میں میزبان انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو شکست دی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں