تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

لارڈز ٹیسٹ کو کیوں روک دیا گیا

لارڈز: آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے لیجنڈری لیگ اسپنر شین وارن کو انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے کرکٹرز نے خراج تحسین پیش کرنے کیلئے میچ کو 23 سیکنڈز تک روکا گیا۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے مابین لارڈز کرکٹ گراؤنڈ پر جاری ٹیسٹ میچ کے پہلے روز 23 اوورز کے بعد لیجنڈری اسپنر شین وارن کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے میچ کے دوران گراؤنڈ میں لگی بڑی اسکرین پر شین وارن کی ویڈیو چلائی گی اور 23 سیکنڈز کیلئے میچ کو روکا گیا۔

اس دوران دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں، امپائرز، تمائشیوں اور کمنٹیٹرز کی جانب سے 23 سیکنڈز کیلئے تالیاں بجائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: شین وارن کی موت، تحقیقات میں سنسنی خیز انکشاف

خیال رہے کہ سابق آسٹریلوی لیگ اسپنر 4 مارچ کو 52 سال کی عمر میں تھائی لینڈ میں انتقال کر گئے تھے۔ شین وارن ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں متھیا مرلی دھرن کے بعد دوسرے سب سے زیادہ وکٹ لینے والے بولر ہیں، انہوں نے ٹیسٹ کیرئیر کے دوران 708 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

وارن نے آسٹریلیا کے لیے 194 ایک روزہ میچ کھیلے جس میں انہوں نے 293 وکٹیں حاصل کیں۔

Comments

- Advertisement -