تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

مردوں کی عمر کم کیوں ہوتی ہے؟ تحقیق میں‌ وجہ سامنے آگئی

مردوں کی عمر خواتین کے مقابلے میں کم کیوں ہوتی ہے؟ اس کی وجہ سے سائنسدان جاننے میں کامیاب ہوگئے۔

ایک نئی طبی تحقیق میں اس سوال کا جواب دیتے ہوئے وضاحت کی گئی ہے کہ آخر مردوں کی اوسط عمر خواتین کے مقابلے میں کم کیوں ہے؟ اس کی وجہ مردوں کے خلیات میں وائے کروموسوم کا بتدریج ختم ہوجانا ہے۔

یہ بات جرنل سائنس میں شائع ہونے والی ایک طبی تحقیق میں بتائی گئی۔

تحقیق کے مطابق عمر بڑھنے کے ساتھ وائے کروموسوم کا بتدریج ختم ہونا مردوں کے قلب کو نقصان پہنچانے کا باعث بنتا ہے اور جان لیوا ہارٹ فیل کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

محققین نے بتایا کہ 60 سال کی عمر کے بعد خواتین کے مقابلے میں مردوں کی اموات زیادہ ہوتی ہیں کیونکہ جینیاتی طور پر ان کی اندرونی عمر زیادہ تیزی سے بڑھتی ہے۔

تمام انسانوں میں کروموسومز کے 23 جوڑے ہوتے ہیں جن میں سے 22 مردوں اور خواتین میں ایک جیسے ہوتے ہیں۔

اس سے ہٹ کر خواتین میں 2 ایکس کروموسومز کا جوڑا ہوتا ہے جبکہ مردوں میں ایک وائے اور ایک ایکس کروموسوم پر مبنی جوڑا ہوتا ہے۔

مگر عمر بڑھنے کے ساتھ مردوں کے کچھ خلیات سے وائے کروموسوم ختم ہوجاتا ہے، بالخصوص ان خلیات میں جو اثر بدلتے رہتے ہیں جیسے خون کے خلیات۔

اس سے قبل ماضی میں ہونے والے تحقیقی کام میں وائے کروموسوم کے ختم ہونے، عمر بڑھنے سے لاحق ہونے والی بیماریوں اور اموات کے درمیان تعلق کا اشارہ دیا گیا تھا مگر اس کی وجہ بننے والے میکنزم پر روشنی نہیں ڈالی گئی تھی۔

Comments

- Advertisement -