اسلام آباد : بجلی کمپنیوں کے نقصانات 396 ارب روپے پر پہنچ گئے، ایک سال میں بجلی کمپنیوں کے نقصانات 83 ارب روپے مزید بڑھے۔
تفصیلات کے مطابق بجلی کمپنیوں کی نااہلی عوام اور قومی خزانے پر بوجھ بن گئی، ذرائع نے بتایا کہ بجلی کمپنیوں کےنقصانات396ارب روپے پرپہنچ گئے، ایک سال کے دوران بجلی کمپنیوں کےنقصانات83ارب روپے مزید بڑھ گئے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ مالی سال2021-22 میں بجلی کمپنیوں کے نقصانات 313ارب روپے تھے، بجلی کمپنیوں کے ترسیل،تقسیم کےنقصانات2022-23 میں 160 ارب روپے رہے۔
ذرائع نے کہا کہ مالی سال2021-22 میں بجلی کمپنیوں کے ٹی اینڈ ڈی لاسز 133ارب روپے تھے، کم ریکوری کےباعث2022-23 میں236ارب روپےکا نقصان ہوا ، کم ریکوری کےنقصانات 2021-22میں 180 ارب روپے تھے۔
بجلی بلوں کی ریکوری 2022-23 میں 92.5 فیصد اور بجلی تقسیم کارکمپنیوں کے نقصانات 2022-23 میں 16.45 فیصد رہے جبکہ اس دوران ٹی اینڈ ڈی لاسز کاہدف11.81 فیصد تھا۔