تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

کوما میں جانے والا شخص کروڑ پتی بن گیا

سڈنی: آسٹریلیا میں ہارٹ اٹیک کے باعث 15 دن کوما میں رہنے والا شخص کروڑ پتی بن گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا میں ایک شخص ہارٹ اٹیک کے باعث 15 دن تک کوما میں رہا اور اس دوران 14 منٹ کے لیے اسے مردہ قرار دے دیا گیا تاہم ڈاکٹرز اس کی زندگی بچانے میں کامیاب ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق بل مورگن ایک طرف موت کے منہ میں جاکر واپس لوٹ آیا اور ہوش میں آتے ہی ڈھائی لاکھ ڈالر کی لاٹری جیت گیا۔

واضح رہے کہ بل مورگن کے ساتھ یہ واقعہ 1998 میں پیش آیا تھا جب اس کی عمر 37 سال تھی اور اب وہ 59 سال کا ہوچکا ہے۔

آسٹریلوی شہری نے ایک بار پھر ٹی وی چینل کے لیے وہی مناظر عکسبند کروائے جس طرح وہ اسپتال میں بے ہوش رہا اور پھر کس طرح ہوش میں آنے کے بعد اس نے لاٹری جیتی۔

Mr Morgan won a brand new car on a Scratchie in early May 1998, which caught the attention of the media who viewed it as a good luck story. As he re-enacted the moment for one TV station, he won $250,000

رپورٹ کے مطابق جب یہ واقعہ سالوں بعد دوبارہ عکسبند کرواکے دنیا کے سامنے لایا گیا تو اس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

بل مورگن کا انٹرویو میں کہنا تھا کہ یہ لاٹری جیتنے کے بعد بھی میری زندگی اتنی خوشگوار نہیں رہی کیونکہ میں مسلسل صحت کے مسائل سے دوچار رہا تاہم میں خوش ہوں کہ اب تک زندہ ہوں۔

انہوں نے کہا کہ 1998 میں ایک بار تو میں مر گیا تھا، ہوش میں آنے کے بعد جب میں نے ڈھائی لاکھ ڈالر کی لاٹری جیتی تو مجھے اتنی خوشی ہوئی کہ ایک لمحے کے لیے لگا کہ مجھے دوبارہ دل کا دورہ پڑ جائے گا۔

Comments

- Advertisement -