تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

بھارت میں ہندو انتہا پسندوں کا اذان پر پابندی کا مطالبہ

نئی دہلی: بھارت میں مودی سرکار میں ہندو انتہا پسندی کا راج ہے، آر ایس ایس انتہا پسندوں نے اذان کے خلاف مظاہرے کیے اور اذان پر پابندی کا مطالبہ کردیا۔

ریاست مدھیہ پردیش میں انتہاپسند ہندوؤں نے مسجد کے عین سامنے والے گھر پر لاؤڈ اسپیکر نصب کر کے اذان کے وقت تیز میں میوزک چلانے کی دھمکی

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں ایک شخص کو مسجد سے بلند آواز میں اذان ہونے کی صورت میں لاؤڈ اسپیکر سے تیز آواز میں میوزک چلانے کی دھمکی دیتے دیکھا جا سکتا ہے۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر انتہا پسند ہندوں کی جانب سے گھر پر نصب لاؤڈ اسپیکر کو اتار دیا لیکن کسی انتہا پسند کو گرفتار نہیں بلکہ الٹا مسجد انتظامیہ کو فی الحال اذان کے لیے لاؤڈ اسپیکر کے استعمال سے روک دیا۔

مودی سرکار کے بھارت میں اقتدار سنبھالنے کے بعد سے اقلیتوں پر عرصہ حیات تنگ ہوگیا ہے اور مذہبی آزادی کو سلب کرلیا گیا ہے۔ حجاب پر پابندی کے بعد اب مسلمانوں کو مساجد سے اذان دینے سے بھی روکا جا رہا ہے۔

Comments

- Advertisement -