تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

عرب خاتون نے محبوب کی مدد سے شوہر کے لاکھوں درہم چرالیے

شارجہ : متحدہ عرب امارات کی پولیس نے محبوب کی مدد سے شوہر کے 1 لاکھ 96 ہزار درہم اور 5 موبائل فون چوری کرنے کے جرم میں عرب خاتون کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کردیا۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ میں پولیس کو تین ماہ قبل ایک شہری نے شکایت درج کروائی تھی کہ اس کی اہلیہ نے گھر سے لاکھوں درہم کی رقم چوری کی ہے جس کے بعد پولیس نے عرب خاتون کو تفتیش کے لیے گرفتار کرلیا تھا۔

اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ عرب خاتون نے دوران تفتیش اپنے اوپر لگائے گئے تمام الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میں بے قصور ہوں اور دعویٰ کیا کہ میں بحالی کا کام کرنے خاتون ہوں۔

اماراتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار مسلسل خاتون سے تفتیش کرتے رہے یہاں تک کہ خاتون نے قبول کیا وہ گناہ گار ہے اور اس نے 30 سالہ شخص کی مدد سے گھر میں چوری کی تھی کیوں کہ میری اپنے شوہر سے علیحدگی ہونے والی تھی۔

عرب خاتون نے دوران تفتیش بتایا کہ میں نے اپنے شوہر کی غیر موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے محبوب کو گھر بلایا اور 1 لاکھ 96 ہزار درہم 3 ٹیبلٹ، اور 2 آئی فون چوری کرلیے۔

عرب خاتون نے عدالت میں جج کو بتایا کہ جس 30 سالہ شخص نے چوری کرنے میں میری مدد کی تھی، میرے اور اس کے ناجائز تعلقات ہیں۔

عدالت میں عرب خاتون کے محبوب نے بیان دیا کہ مجھ پر عائد تمام الزامات بے بنیاد ہیں اور میں نہ تو مذکورہ خاتون کو جانتا ہوں نہ ہی اس کے شوہر کو کبھی دیکھا ہے۔

اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ شارجہ کی عدالت نے دونوں کے بیانات سننے کے بعد 20 دسمبر تک کیس کی سماعت ملتوی کردی۔

Comments

- Advertisement -