تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

نچلی ذات کے ہندو رہنما بھارت کے نئے صدر منتخب

نئی دہلی: بھارت میں ہندوؤں کی نچلی ذات دلتوں کے رہنما رام ناتھ کووند نے 14 ویں صدر کی حیثیت سے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ وہ دلت ذات کے دوسرے فرد ہیں جو ملک کے اس اعلیٰ ترین عہدے تک جا پہنچے۔

پیشے کے لحاظ سے وکیل اور ریاستی گورنر رام ناتھ گزشتہ ہفتے لوک سبھا اور ریاستی اسمبلیوں سے 65 فیصد ووٹ حاصل کر کے چودہویں صدر منتخب ہوئے تھے۔ انہیں حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی طرف سے نامزد کیا گیا تھا۔

حلف برادری کی تقریب سے قبل رام ناتھ نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ مہاتما گاندھی کی یادگار پر حاضری دی۔

حلف اٹھانے کے بعد اپنے خطاب میں انہوں نے کہا، ’میں ایک چھوٹے سے گاؤں میں ایک کچے گھر میں پیدا ہوا۔ میرا یہاں تک پہنچنے کا سفر بہت طویل اور مشکل تھا‘۔

انہوں نے کہا، ’ہمارے ملک کے تمام مسائل کا حل آئین میں دیا گیا ہے جو انصاف، آزادی اور برابری ہے۔ میں اس کی مکمل پاسداری کروں گا‘۔

ان کا عزم ہے کہ وہ اپنے موجودہ عہدے کو ملک کے طول و عرض پر پھیلے 2 کروڑ دلتوں کی فلاح و بہبود کے لیے استعمال کریں گے جنہیں ایک عرصے تک اچھوت سمجھا جاتا رہا۔

حلف برداری کے بعد نو منتخب صدر کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

رام ناتھ کووند سے قبل کے آر نارائن دلت برادری سے تعلق رکھنے والے وہ پہلے شخص تھے جو بھارت کے صدر منتخب ہوئے۔ ان کا عہدہ صدارت سنہ 1997 سے شروع ہوا جو 5 سال تک رہا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -