The news is by your side.

Advertisement

ایک اور ایئرلائن کا سعودی عرب سے پروازیں شروع کرنے کا اعلان

ریاض: ہنگری کی کمپنی ویز ایئر نے سعودی عرب کے لیے ستمبر 2022 میں پروازیں شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ویز ایئر امارات اور یورپی ممالک سے مملکت کے لیے پروازیں چلائے گی اور وہاں سے سعودی عرب آنے والے سیاحوں کو سستے ٹکٹ فراہم کیے جائیں گے۔

دمام کے کنگ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ایئرلائن کی پروازیں آئیں گی اور وہاں سے سیاحوں کو امارات اور یورپی ممالک لے کر جائیں گی۔

ویز ایئر کے چیئرمین نے کہا ہے کہ سعودی مارکیٹ کا مستقبل روشن ہے ہماری ایئرلائن دمام کے لیے باقاعدہ پروازیں چلائے گی اور سیر و سیاحت کے شائقین کے لیے منفرد سہولت فراہم کی جائیں گی۔

فضائی پروگرام کے ایگزیکٹیو چیئرمین خلیل نے کہا کہ ویز ایئر کے ساتھ سمجھوتہ اس بات کا ثبوت ہے کہ سعودی عرب میں فضائی نقل و حمل ترقی کر رہی ہے۔

Wizz Air Abu Dhabi launches to multiple destinations in Europe this Spring  – Business Traveller

واضح رہے کہ ویز ایئر نے سعودی وزارت سرمایہ کاری کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردیے ہیں جس کا مقصد مشترکہ وژن کے تحت سیاحوں کو سعودی عرب آنے میں سہولت فراہم کرنا ہے۔

اسی طرح مطارات الدمام کمپنی نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ اس نے کنگ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے روم، ویانا اور ابوظبی کے لیے ویز ایئر کی براہ راست پروازیں چلانے کا معاہدہ کرلیا ہے عمل درآمد آئندہ برس کی چوتھی سہ ماہی سے ہوگا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں