اتوار, فروری 15, 2026
اشتہار

بھارتی گجرات کے قریب ہوا کا کم دباؤ ‘ ڈپریشن’ میں تبدیل ہونے کا امکان، کراچی سے کتنے کلومیٹر دور؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : بھارت گجرات کے قریب ہوا کا دباؤ کل ڈپریشن میں تبدیل ہونے کا امکان ہے، یہ سسٹم کراچی سے 340 کلومیٹر جنوب مشرق پر موجود ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کے مطابق بھارت کے گجرات کے قریب ہوا کا کم دباؤ مزید شدت اختیار کر گیا ہے جو کل ڈپریشن میں بدل سکتا ہے۔

یہ سسٹم اس وقت کراچی سے تقریباً 340 کلومیٹر جنوب مشرق میں موجود ہے اور مغرب و جنوب مغرب کی سمت میں بڑھ رہا ہے۔

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ سسٹم کے زیرِ اثر آج اور کل سندھ کے مختلف اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ کراچی، ٹھٹھہ، سجاول اور بدین سمیت متعدد اضلاع میں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

اسی طرح تھرپارکر، عمرکوٹ، سانگھڑ، میرپورخاص اور حیدرآباد میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں