اشتہار

ایل پی جی اور آر ایل این جی کے بحران میں اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ملک بھر میں ایل پی جی اور آر ایل این جی کے بحران میں اضافہ ہوگیا ہے۔

ستمبر کے مقابلے اکتوبر میں ایل پی جی اور آر ایل این جی کا درآمدی حجم کم ہوگیا ہے جبکہ اکتوبر میں پورٹ قاسم پر 24,019 ٹن ایل پی جی درآمد کی گئی تھی اور 6 جہازوں کے ذریعے ایل پی جی لائی گئی تھی۔

پورٹ قاسم پر ستمبر میں 37,019 میٹرک ٹن ایل پی جی درآمد کی گئی تھی، ستمبر میں پورٹ قاسم پر8 جہازوں کے ذریعے ایل پی جی درآمد کی گئی، گزشتہ 2 ماہ میں پورٹ قاسم پر 61 ہزار 38 میٹرک ٹن ایل پی جی ہینڈل کی گئی تھی۔

آر ایل این جی کی درآمد بھی متاثر ہوئی ہے، اکتوبر میں درآمدی حجم کم ہو کر 194 ایم ایم سی ایف ڈی رہ گیا ہے، اکتوبر میں پی ایس او نے صرف 2 آر ایل این جی کارگوز درآمد کیے اکتوبر میں آر ایل این جی کی درآمدی مقدار کم ہو کر 194 ایم ایم سی ایف ڈی رہ گئی ہے۔

FOLLOW US ON ARY TUBE

اکتوبر 2026 میں آر ایل ین جی کی درآمدی قیمت میں ماہانہ بنیاد پر 14 فیصد اضافہ ہوا ہے، آر ایل این جی کی قیمت بڑھ کر 15.94 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگئی، اکتوبر میں آر ایل این جی کی مجموعی درآمدی مالیت98.01 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی ہے۔

آر ایل این جی کی درآمد پر فی کارگو 49 ملین ڈالر لاگت آئی ہے، آر ایل این جی کی قیمت میں اضافے کی وجہ عالمی تیل کی بلند قیمتیں اور ٹرمینل چارجز ہیں، قطر سے آر ایل این جی کے نئے معاہدے کی قیمت برینٹ کے 10،20 فیصد کے مساوی ہوگی، ایل پی جی اور آر ایل این جی کی درآمدات میں کمی سے گیس کی فراہمی پر دباؤ بڑھنے کا خدشہ ہے۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں