جمعہ, جنوری 23, 2026
اشتہار

رمضان المبارک میں ایل پی جی کی قیمت میں تیسری بار بڑا اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے ماہ رمضان میں تیسری بار لیکوئیڈ پٹرولیم گیس کی قیمتوں میں ازخود 30 روپے فی کلو اضافہ کر دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق رمضان المبارک میں شتر بے مہار کی طرح بڑھتی مہنگائی سے عوام پہلے ہی پریشان ہیں کہ ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے بھی ایل پی جی کی قیمتوں میں ازخود اضافہ کر دیا ہے اور یہ رواں ماہ رمضان کے پہلے ہفتے میں تیسری بار اضافہ کیا گیا ہے۔

ایل پی جی کی حالیہ قیمت میں ازخود 30 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔ جس کے باعث یہ مقررہ سرکاری قیمت 257 کے بجائے مارکیٹ میں 300 روپے تک فروخت ہو رہی ہے۔

کراچی میں گھریلو سلنڈر کی قیمت 3030 روپے مقرر ہے مگر بلاخوف وخطر 4200 روپے وصول کیے جا رہے ہیں اور کوئی پوچھنے والا نہیں ہے، جس نے غریب عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

اس حوالے سے چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ کھپت بڑھنے پر مارکیٹنگ کمپنیوں نے قیمتوں میں من مانا اضافہ کیا تاہم اوگرا نوٹیفکیشن کے بغیر قیمتوں میں اضافہ بلا جواز اور غیر قانونی ہے۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ایل پی جی کی بلیک مارکیٹنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں