site
stats
بزنس

ایل پی جی کی قیمت میں 10روپے فی کلو اضافہ

LPG

اسلام آباد: ایل پی جی کی قیمت میں دس روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا ہے،  جس کے بعد ایل پی جی کی قیمت پچانوے روپے فی کلو ہوگئی ہے۔

حکومت کی جانب سے ایل پی جی کی قیمت دس روپے بڑھنے سے گھریلو سلنڈرایک سو بیس روپے اور کمرشل سلنڈر چار سو اسی روپے مہنگا ہوگیا ہے، ایل پی جی درآمد پر 6 روپے اضافی ٹیکس عائد کیا گیا ، جس کے بعد ایل پی جی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

آل پاکستان ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ ایل پی جی پروڈیوسرز ایسوسی ایشن نے من مانی کرتے ہوئے ایک ہفتے میں دوسری بارایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کیا ہے اور اس پر اوگرا کی خاموشی اس سے بھی زیادہ افسوسناک ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top