جمعرات, مارچ 20, 2025
اشتہار

موسمِ سرما کی آمد ‘ ایل پی جی کی قیمت میں ہوشربا اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پٹرول بم کے بعد حکومت نے سردیوں میں کے موسم میں توانائی کے متبادل ذریعے ایل پی جی کی قیمت میں10روپے فی کلواضافہ کرتے ہوئے گھریلو سیلنڈر 100 روپے جبکہ کمرشل سیلنڈر 400روپے مہنگا کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے ایل پی جی کی قیمتوں میں دس روپے فی کلو اضافے کی سمری پر دستخظ کردیے ہیں جس کے خلاف ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسو سی ایشن ملک بھر میں احتجاج کرے گی۔

ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی حکومت نے موسمِ سرما میں غریب عوام کو دوسرا تحفہ بھی ارسال کر دیا گیا ہے ۔ملک بھر میں ایل پی جی کی قیمت میں10روپے فی کلواضافے کے بعد گھریلو سیلنڈر 100 روپے،کمرشل سیلنڈر 400روپے مہنگا کر دیا گیا گا ۔انہوں نے کہا کہ ای سی سی اور حکومت نے مل کر ایل پی جی انڈسٹری کے معاشی قتل کے فیصلے پر دستخط کر دیے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمیں ایل پی جی پر پریمیم بونس، سگنیچر بونس ریگولیٹوری ڈیوٹی اور لیوی ٹیکس کے نام پر جگا ٹیکس منظور نہیں لہذا قیمت بڑھنے کے خلاف 9دسمبر کوخیبر سے کراچی تک ملک گیر احتجاج کیا جائے گا۔

عرفان کھوکر کا کہنا تھا کہ قیمتیں بڑھنے سے غریب عوام اور غریب رکشہ ڈرائیورسب سے ذیادہ متاثرہو رہے ہیں جبکہ محدود پیمانے پر کھانے کا کاروبار کرنے والے افراد بھی اس فیصلے کی زد میں آئیں گے جو کہ ایل پی جی کے براہ راست صارفین ہیں۔

انہوں نے حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ درآمدی پالیسیوں سمیت ایل پی جی پر پریمیم بونس، سگنیچر بونس ریگولیٹوری ڈیوٹی اور لیوی ٹیکس کے نام پر جگا ٹیکس فوری ختم کیے جائیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں