جمعہ, فروری 13, 2026
اشتہار

بین الاقوامی مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: بین الاقوامی مارکیٹ میں ایل پی جی کی فی 11.8 کلوگرام سلینڈر کی قیمت70 روپے اور فی 45.4 کلوگرام سلینڈر کی قیمت272 روپے بڑھ گئی ہے۔

ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالہادی خان نے کہا کہ درآمدہ ایل پی جی کی فی ٹن قیمت میں60 ڈالر کے اضافے سے 423 ڈالر ہوگئی ہے جسکے سبب پاکستان میں درآمدہ ایل پی جی کی فی ٹن قیمت میں6,000 روپے کا اضافہ ہو گیا ہے۔

اس اضافے کے نتیجے میں کنٹریکٹ پرائس بڑھنے کے بعد مقامی پروڈیوسر ز کی جانب سے خطرہ ہے کہ وہ اپنی پیداورار بڑھانے کے بجائے مقامی طور پر پیدا ہونے والی ایل پی جی کی قیمت میں مزید اضافہ کر ڈالیں گے، جس سے 5کروڑ غیر یب صارفین کا استحصال ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو کنٹریکٹ پرائس میں حالیہ اضافے کے اثرات کوزائل کرنے کے لئے ایل پی جی کی درآمدت پر عائد سیلز ٹیکس کی وصولی معطل اور ایل پی جی کی درآمد پر زر تلافی کا اعلان کرے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں