ہفتہ, فروری 8, 2025
اشتہار

ایل پی جی کی قیمتوں‌ میں‌ من مانہ اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ایل پی جی کمپنیوں نے اوگرا کی اجازت کے بغیر فی کلو قیمت میں 20 روپے من مانہ اضافہ کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ایل پی جی کمپنیوں نے اوگرا کی منظوری کے بغیر قیمت میں 20روپے فی کلواضافہ کردیا، جس کے بعد گھریلو سلنڈر کی قیمت 236 روپے مزید بڑھ گئی۔

حالیہ اضافے کے بعد کمرشل سلنڈرمیں 908 روپےکااضافہ ہوگیا۔ کمپنیوں کی جانب سے ہونے والے از خود اضافے کے بعد ایل پی جی کی قیمت  175روپے فی کلو سے بڑھ کر195روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔

ایل پی جی گھریلو سلنڈر 2060 روپےسے بڑھ کر 2300 روپے کا ہوگیا، کمرشل سلنڈر 7925روپےسےبڑھ کر8853 روپے کا ہوگیا۔

دوسری جانب سے  گلگت بلتستان اور شمالی علاقوں میں ایل پی جی کی قیمت 225روپے فی کلوپر پہنچ گئی۔

ایل پی جی ایسوسی ایشن نے ماہ اکتوبر 2021 میں ایل پی جی کی قیمت میں مزید اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا۔ عرفان کھوکھر نے کہا کہ اوگرا نوٹیفکیشن کے بغیر ایل پی جی قیمت میں اضافہ قبول نہیں ہے۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں