سری لنکا میں کھیلی جا رہی لنکا پریمیئر لیگ کا فائنل آج دمبولا اور کینڈی کی ٹیموں کے درمیان آج ہوگا یہ میچ اے اسپورٹس پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق سری لنکا میں کھیلی جا رہی لنکا پریمیئر لیگ اپنی تمام تر سنسنی خیزیوں اور مقبولیت کے ساتھ آج اختتام پذیر ہو جائے گا۔ ایونٹ کا سب سے بڑا فیصلہ کن معرکہ فائنل آج کولمبو میں کھیلا جائے گا جس میں دمبولا اور کینڈی کی ٹیموں میں جوڑ پڑے گا۔
لیگ کے تمام میچز کی طرح فائنل میچ بھی پاکستان کے پہلے ایچ ڈی اسپورٹس چینل اے اسپورٹس پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔
گزشتہ روز کینڈی کی ٹیم نے کوالیفائر ٹو میں گال ٹائٹنز کو 34 رنز سے شکست دے کر لنکا پریمیئر لیگ کے فائنل میں جگہ بنائی تھی اور اسے فیصلہ کن مرحلے تک رسائی دلانے میں قومی فاسٹ بولر محمد حسنین کا اہم کردار رہا۔ کینڈی کے دیے گئے 158 رنز کے ہدف کے تعاقب میں محمد حسین کی بہترین بولنگ کی بدولت گال ٹائٹنز صرف 123 رنز بنا سکی تھی۔
محمد حسنین نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین اوور میں صرف 8 رنز دے کر دو اہم وکٹیں حاصل کی تھیں۔