site
stats
پاکستان

ہیلی کاپٹرحادثے میں شہید کرنل توقیرکی نمازجنازہ ادا

چکلالہ: پاک فوج کے لیفٹنٹ کرنل توقیرحیدرکی نمازِجنازہ چکلالہ گیریژن میں ادا کردی گئی۔

لیفٹنٹ کرنل توقیرحیدر گذشتہ شب تربیلا کے قریب ایم آئی سیونٹین ہیلی کاپٹرکوپیش آنیوالےحادثے میں شہید ہوگئے تھے۔

لیفٹنٹ کرنل توقیرحیدرکی نمازجنازہ میں چیف آف جنرل سٹاف لیفٹنٹ جنرل زبیر محمود حیات اورکورکمانڈر راولپنڈی لیفٹنٹ جنرل ملک ظفر اقبال سمیت سینئرفوجی حکام اورسول افسران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

نمازِجنازہ کرنل توقیرکےاہلخانہ اوررشتہ داروں نے شرکت کی جس کے بعد ان کا جسد خاکی تدفین کیلئے چکوال میں انکے آبائی گاؤں روانہ کردیاگیا۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top