جمعرات, فروری 12, 2026
اشتہار

لیفٹینٹ کرنل ظفرغازی انتقال کرگئے،الفا براوو چارلی میں ’کیپٹن کاشف‘ کے کرداران کی زندگی پر مبنی تھا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے سپرہٹ ڈرامہ سیریل الفا براوو چارلی میں کیپٹن کاشف کے کردارسے شہرت حاصل کرنے والے لیفٹیننٹ کرنل ظفرعباس غازی کمبائنڈ ملٹری اسپتال راولپنڈٰی میں انتقال کرگئے۔

خاندانی ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ کیپٹن کاشف کے کردارسے لازوال شہرت حاصل کرنے والے لیفٹیننٹ کرنل ظفرغازی کا انتقال ہوگیا ہے۔

ظفرعباس غازی کو دنیا کے بلند ترین میدانِ جنگ سیاچن میں تعینات کیا گیا تھا جہاں 1987 میں وہ سرمازدگی کا شکارہوئے جس کے سبب ان کے دونوں ہاتھ اورایک پاوٗں ناکارہ ہوکررہ گئے تھے تاہم انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور پاک فوج میں خدمات انجام دیتے رہے اورلیفٹیننٹ کرنل کے عہدے تک پہنچے۔

ان کی زندگی کی کہانی پاکستان میں شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے ڈرامہ سیریل الفا براوو چارلی میں فلمائی گئی ہے جس میں محاذِ جنگ پرفوجیوں کی مشکلات کو اجاگر کیا گیا ہے۔

ڈرامے میں ان کا کرداراس وقت کیپٹن کے عہدے پرفائزعبداللہ محمود نے کیا جو کہ اب میجرجنرل کے عہدے پر فائزہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں