تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

طاقت کا اندھا دھند استعمال بھی کشمیریوں کوجھکا نہ سکا، بھارتی جنرل کا اعتراف

سری نگر : مقبوضہ کشمیرمیں جاری آزادی کی جدوجہد پر پاکستان کیخلاف واویلا کرنے والی بھارتی فوج ناکامی کے اعتراف پر مجبور ہوگئی، بھارتی فوج کے لیفٹیننٹ جنرل اے کے بھٹ کا کہنا ہے مقبوضہ کشمیرمیں طاقت کے استعمال کا بھی فائدہ نہیں ہوا۔

تفصیلات کے مطابق نہتے کشمیریوں کے آہنی عزم اور حوصلے نے قابض بھارتی فوج کو ناکامی کا اعتراف کرنے پر مجبور کردیا، بھارتی فوج کے لیفٹیننٹ جنرل اے کے بھٹ نے ایک انٹرویو میں تسلیم کیا کہ طاقت کا اندھا دھند استعمال بھی کشمیریوں کوجھکا نہ سکا۔

اے کے بھٹ کا کہنا تھا کہ بڑی تعداد میں نوجوان مقبوضہ کشمیرکی تحریک آزادی میں شامل ہورہے ہیں، مقبوضہ کشمیرمیں طاقت کے بجائے مذاکرات کرنا ہوں گے۔

انھوں نے کہا کہ کشمیری نوجوانوں کو دور رہنا چاہئے جبکہ والدین پر یہ بھاری ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اپنے بچوں کوعسکریت پسندی سے دور رکھ کرمعمول کی زندگی گزار نے کیلئے قائل کریں۔


مزید پڑھیں : بھارتی آرمی چیف نے مقبوضہ کشمیر میں ناکامی کا اعتراف کرلیا


یاد رہے رواں سال جون میں بھی بھارتی آرمی چیف نے مقبوضہ کشمیر میں ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا کہ جتنے نوجوان مارتے ہیں، ان سے زیادہ تحریکِ آزادی میں شامل ہو جاتے ہیں۔

بھارتی آرمی چیف کا کہنا تھا کہ وہ مقبوضہ کشمیر کے مسئلے کے حل کے لیے مذاکرات کی حمایت کرتے ہیں، در اندازی کو تو روکا جاسکتا ہے لیکن مقامی نوجوانوں کو تحریک آزادی میں بھرتی کیے جانے کا سلسلہ دراز ہی ہوتا جارہا ہے، اس لیے امن کو ایک موقع دینا چاہیے اور پھر دیکھتے ہیں کہ کیا ہوتا ہے۔

دوسری جانب نہتے کشمیریوں پر ظلم ڈھانے والے بھارتی فوجی دباؤ کا شکار ہیں، لائن آف کنٹرول پرتعینات ایک اور بھارتی فوجی نے سرکاری بندوق سے خود کشی کرلی۔

اس قبل بھی مقبوضہ کشمیرمیں متعدد بھارتی فوجی سرکاری اسلحے سے اپنی جان لے چکے ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -