ہفتہ, مئی 16, 2026
اشتہار

کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر کا لائن آف کنٹرول کا دورہ

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر نے ایل او سی کا دورہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کر کے جوانوں سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر نے ایل او سی کے شاہ کوٹ اور نکرون سیکٹرز کا دورہ کیا۔

کور کمانڈر جنرل بلال اکبر نے لائن آف کنٹرول پر تعینات جوانوں کے بلند عزم اور پیشہ ورانہ تیاریوں کو سراہا۔

یاد رہے کہ ڈیڑھ ماہ قبل بھی جنرل بلال اکبر نے ایل او سی کا دورہ کیا تھا جس میں انھوں نے کیل سیکٹر پر بھارتی سیز فائر کی خلاف ورزیوں پر پاکستانی جوانوں کی طرف سے جوابی کارروائی کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں:  بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ، خاتون سمیت 3 شہری زخمی

بھارتی فوج سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مسلسل شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہے، بھارت 2018 میں 2312 بار سیز فائر کی خلاف ورزی کر چکا ہے۔

واضح رہے کہ چھ دن قبل بھی بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے جندروٹ سیکٹر پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 3 شہری زخمی ہوئے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں