The news is by your side.

لیفٹیننٹ جنرل نگِارجوہر کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

راولپنڈی : لیفٹیننٹ جنرل نگِارجوہر نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرکے خوراک، طبی سہولتیں اورلیڈی ہیلتھ ہیلتھ ورکرز کی موجودگی یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل نگِارجوہر سرجن جنرل پاکستان آرمی کا سندھ اور بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔

سرجن جنرل نے بلوچستان میں نصیرآباداور ڈیرہ مراد جمالی میں آرمی کے مختلف فیلڈ میڈیکل کیمپس کا بھی دورہ کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے نگار جوہر نے دادو،چھور،بدین اورحیدرآباد میں مختلف فیلڈ میڈیکل کیمپس کے دورے میں آرمی پیرامیڈکس اورڈاکٹرز سے ملاقات کی۔

سرجن جنرل نگارجوہر نے کہا سیلاب سے نومولود اور خواتین شدید متاثر ہوئیں،انہیں خوراک،طبی سہولتیں اورلیڈی ہیلتھ ہیلتھ ورکرزکی موجودگی یقینی بنائی جائے۔

سرجن جنرل نے ہیضہ اور ٹائیفائیڈ سے متاثرہ افراد کیلئے ویکسی نیشن کی ہدایت بھی کی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں