site
stats
پاکستان

کراچی کا امن قربانیوں کا نتیجہ ہے، لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا

کراچی : کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا نے چارج سنبھالتے ہی رینجرز ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا، ان کا کہنا ہے کہ کراچی کے امن کو ہرصورت یقینی بنایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق نئے کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا نے رینجرز ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور کراچی کا امن ہر صورت یقینی بنانے کا عزم ظاہر کیا۔

کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا کا کہنا تھا کہ کراچی کا امن رینجرز اور عوام کی قربانیوں کا نتیجہ ہے، عوام کا رینجرز پر اعتماد رینجرز کی پیشہ ورانہ کارکردگی کا آئینہ دار ہے۔

کور کمانڈر کراچی نے دو ٹوک انداز میں کہا حاصل اہداف کو رینجرز، عوام ملکر ناقابل واپسی بنائیں گے، کراچی کے مکمل امن کے حصول کے لئے مزیداقدامات کریں گے۔

یاد رہے کہ گورنر سندھ جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی سے کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا نے ملاقات کی، ملاقات میں صوبے میں امن وامان کی مجموعی صورتحال اور کراچی میں جاری آپریشن پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس مو قع پر گورنر کا کہنا تھا کہ کراچی آپریشن کے نتائج نہایت حوصلہ افزا ہے اور قیام امن میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیاں قابل تعریف ہیں، آخری دہشت گرد تک آپریشن جاری رہے گا۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top