تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

سعودی حکام نے پہلی مرتبہ ایک خاتون کو بینک چیئرمین مقرر کردیا

ریاض : سعودی تاریخ میں پہلی مرتبہ حکام نے 63 سالہ خاتون لبنیٰ سلیمان کو سعودی بینک کی چیئرمین کے عہدے پر تعینات کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ولی عہد محمد بن سلمان کے اصلاحاتی پالیسیوں کے بعد سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سعودی برطانوی بینک کی چیئرمین ایک لبنیٰ سلیمان العلیان کو مقرر کیا گیا ہے۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ لبنیٰ سلیمان اس سے قبل ایک اور سعودی بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹر میں خواتین کی نمائندگی کرچکی ہیں۔

سعودی برطانوی بینک نے جمعرات کے روز جاری بیان میں کہا ہے کہ ’ایس اے بی بی‘ اور الاوّل بینک مشترکا طور پر ریاست کا تیسرا بڑا بینک بنائے گے۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے لبنیٰ سلیمان پہلے سے سعودی عرب کے بینک الاوّل کے بورڈ آف ڈائریکٹر کا حصّہ ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کا کہنا ہے کہ مذکورہ خاتون ایک سے قبل سعودی ہالینڈ بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹر کی رکن بھی رہ چکی ہیں اور 40 کمپنیوں پر مشتمل العیان فائننس کی چیف ایگزیکیٹو آفیسر کی حیثیت سے فرائض انجام دے چکی ہیں۔

لبنیٰ سلیمان العلیان کو سعودی عرب پہلی خاتون بینک چیئرمین ہونے کا اعزاز حاصل ہوگا۔


سعودی فٹبال فیڈریشن، خاتون نے رکنیت کی درخواست جمع کروا دی


یاد رہے کہ اس سے قبل سعودی عرب کی فٹبال فیڈریشن کی رکنیت حاصل کرنے کے لیے پہلی مرتبہ ایک خاتون درخواست جمع کروائی ہے۔

اس سے قبل سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ریاست کے سرکاری نشریاتی ادارے پر خاتون نیوز کاسٹر کو متعارف کروایا گیا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ سرکاری ٹی وی پر خبرنامہ پڑھنے والی ویم الدخیل نامی خاتون کو ریاست کی پہلی نیوز کاسٹر ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔

واضح رہے کہ چند ماہ قبل شہزادی ریما بنت بندر السعود کا کہنا ہے کہ سعودی عرب ایک بین الااقوامی معاشرے کا حصہ ہے ، سعودی عرب میں بات اب صرف عورتوں کے حقوق کی نہیں بلکہ صنفی غیر جانبداری کی ہے، اسی لئے سعودی عرب اس وقت مثبت تبدیلی سے گزر رہا ہے۔

Comments

- Advertisement -