ہفتہ, مارچ 7, 2026
اشتہار

لیوک رونکی اسلام آباد یونائیٹڈ کے نئے ہیڈ کوچ مقرر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پی ایس ایل فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ نے لیوک رونکی کو ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا، وہ بطور کھلاڑی بھی اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ کے اونر علی نقوی نے کہا ہے کہ لیوک رونکی ہمیشہ Islamabad United فیملی کا حصہ رہے ہیں، وہ ٹیم کے ماحول اور کلچر سے اچھی طرح واقف ہیں، اسی لیے انہیں ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔

لیوک رونکی نے ہیڈ کو چ مقرر ہونے پر کہا کہ Islamabad United ہمیشہ ان کے لیے گھر کی طرح رہی ہے، بطور ہیڈ کوچ واپسی ان کے لیے اعزاز ہے، وہ ٹیم کے نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ کام کرنے کے لیے پُرجوش ہیں۔

Islamabad United کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سابق کھلاڑی کو ٹیم کا ہیڈ کوچ بنانا پالیسی کا حصہ ہے تاکہ ٹیم کا تسلسل اور پہچان برقرار رہے۔

پی ایس ایل 11 میں ری ٹیشن کے کھلاڑیوں کی تجدید شدہ فہرست

واضح رہے کہ پی ایس ایل کے ساتھ ساتھ رونکی کو انٹرنیشنل کوچنگ کا تجربہ بھی حاصل ہے، وہ نیوزی لینڈ کے کوچنگ سیٹ اپ میں بھی امور انجام دے چکے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں