تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

کیا چاند کا مدار تبدیل کیا جارہا ہے؟ اہم خبر

واشنگٹن: امریکی سیاست دان نے کرہ ارض کو موسمیاتی تغیراتی تبدیلیوں سے محفوظ رکھنے کے لیے عجیب و غریب منطق پیش کر کے سب کو ورطہ حیرت میں مبتلا کردیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی سیاست دان لوئی گومرٹ نے قدرتی وسائل پر گانگریس کمیٹی میں زمین کو موسمیاتی تغیراتی تبدیلیوں سے محفوظ رکھنے کے لیے عجیب و غریب مطالبہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ  ’ہمیں زمین کو محفوظ رکھنے کے لیے چاند کے مدار کو تبدیل کرنا ہوگا‘۔

لوئی گومرٹ کا کہنا تھا کہ ’امریکا کے محکمہ جنگلات نے موسمیاتی تبدیلیوں پر قابو پانے کے حوالے سے بہت زیادہ کام کیا مگر وہ مکمل کامیاب نہیں ہوسکے‘۔

امریکی محکمہ جنگلات کے حکام کو مخاطب کرتے ہوئے سیاست دان نے کہا کہ ’سورج سے پھوٹنے والا آتش گیر مادہ زمین کی آب و ہوا میں تبدیلیوں کی بڑی وجہ ہے، اگر زمین کا چاند کا مدار تبدیل کرلیا جائے تو کرہ ارض محفوظ رہ سکتا ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ ’ناسا کے سابق سربراہ نے مجھے بتایا تھا کہ زمین کے مدار اور سورج میں تبدیلی واقع ہوئی، اسی وجہ سے شمسی شعلوں میں شدت آئی ہے، کیا محکمہ جنگلات اور اراضی کا حساب رکھنے والے ادارے چاند یا زمین کے مدار کو تبدیل نہیں کرسکتے، اس اقدام سے زمین پر اچھے اثرات مرتب ہوں گے‘۔

لوئی نے  اپنی بات ختم کی تو کافی دیر تک سارے اراکین خاموش رہے۔ اجلاس کے بعد جب اس بات کا چرچا ہوا تو اراکین اور سائنسی ماہرین نے سیاست دان کے بیان کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے بتایا کہ وہ اس سے قبل ہمیں جلد زمین سے منتقل ہونے کا مشورہ بھی دے چکے ہیں۔

امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ری پبلکن جماعت سے تعلق رکھنے والے کانگریس کے رکن سابق وکیل ہیں، جن کو مضحکہ خیز بیانات کی وجہ سے احمق سیاست دان کا خطاب دیا گیا ہے۔

مدار کیا ہوتا ہے؟

ایک سیارے کا سورج ، چاند کا کسی سیارے کے گرد چکر لگانے کا راستہ فلکیاتی زبان میں مدار (Orbit) کہلاتا ہے۔ ہر سیارے کا مدار مختلف ہوتا ہے ۔

فلکیاتی ماہرین بتاتے ہیں سورج کے قریب ترین سیارہ عطارد ہے جبکہ پلوٹو سے دور ایک نیا سیارہ ایرس دریافت ہوا، اسی طرح مشتری اور مریض کے مدار میں موجود پٹی میں لاکھوں سیارچے موجود ہیں جو سورج کے گرد چکر لگاتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -