اے آر وائی فلمز، سلمان اقبال فلمز اور پرویز ملک فلمز کی پیشکش فلم ’لو دی سوں‘ کا ٹیزر جاری کردیا گیا ہے۔
ایکشن سے بھرپور فلم ’لو دی سوں‘ کے ٹیزر نے ریلیز ہوتے ہی شائقین کی توجہ حاصل کرلی ہے اور اسے ہزاروں کی تعداد میں لوگ دیکھ چکے ہیں جبکہ فلم عید الاضحیٰ پر سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
فلم میں اداکار فرحان سعید، ممیا شاہ جعفر اور بابر علی نے مرکزی کردار نبھایا ہے۔
ٹیزر کے آغاز میں فرحان سعید کو فائٹنگ کرتے دکھایا گیا ہے اس کے بعد ان کے اور ممیا شاہ جعفر کے درمیان محبت دکھائی گئی ہے۔
فرحان سعید آخر میں کہتے ہیں کہ جب محبت اور موت آمنے سامنے کھڑے ہوجائیں تو فیصلہ صرف ایک ہی ہوتا ہے یا تو کہانی مکمل ہوتی ہے یا پھر ختم ہوجاتی ہے۔
یوٹیوب پر مداحوں کی جانب سے فلم کو ریلیز سے قبل ہی سپر ہٹ قرار دیا جارہا ہے۔
ایک صارف نے لکھا کہ بلاک بسٹر ثابت ہوگی، دوسرے صارف کا کہنا تھا کہ ٹیزر شاندار ہے، فلم دیکھنے کا بے صبری سے منتظر ہوں۔‘
تیسرے صارف کا کہنا تھا کہ ’پاکستان فلم انڈسٹری دن بہ دن بہتر ہوتی جارہی ہے۔ ایک اور مداح کا کہنا تھا کہ فلم انڈسٹری اوپر جاری ہے اور یہ بہترین فلم ثابت ہوگی۔‘
ایک مداح نے کہا کہ میرا تو عید کا پلان اس فلم کے ساتھ فکس ہوگیا ہے۔
یاد رہے کہ اے آر وائی فلمز کی جانب سے عید الفطر پر فلم ’آگ لگے بستی‘ میں ریلیز کی گئی جس میں فہد مصطفیٰ، ماہرہ خان اور تابش ہاشمی نے اداکاری کے جوہر دکھائے اور فلم بلاک بسٹر ثابت ہوئی۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں



