تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

عوام کے لیے پیر سے ہر قسم کی ٹرانسپورٹ بالکل مفت، ٹرین بس کا کوئی کرایہ نہیں، اعلان ہوگیا

برسلز: یورپی ملک لگزمبرگ نے عوام کو ٹرانسپورٹ بالکل مفت فراہم کرنے کا اعلان کردیا جس کے بعد وہ دنیا کا پہلا ملک بن گیا۔

فرانسیسی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق لگزمبرگ کی حکومت نے ہفتے کے روز عوام کو ملک کے تمام شہروں میں مفت ٹرانسپورٹ سروس فراہم کرنے کی خوش خبری سنائی۔

رپورٹ کے مطابق عوام بس، ٹرین اور ٹرام میں بالکل مفت سفر کرسکیں گے۔ اس اقدام کا مقصد ملک میں بڑھتے ہوئے ٹریفک کو روک تھام ہے۔ حکومت کا خیال ہے کہ مفت سواری کی سہولت ملنے کے بعد شہری اپنی گاڑیوں کے استعمال کر ترک کردیں گے اور وہ روز مرہ کے لیے سرکاری ٹرانسپورٹ میں ہی آمد و رفت کریں گے۔

مزید پڑھیں: عوام کےلیے مفت بجلی کا اعلان

لگزمبرگ کے وزیر ٹرانسپورٹ فرانکوئس کا کہنا تھا کہ ’آج ہمارے لیے اہم دن اس لیے یہ کہ اب ہم دنیا کا پہلا ملک بن گئے جس کے شہری بغیر ٹکٹ کے مفت سفر کریں گے‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ شہریوں کے ساتھ غیر ملکی سیاح بھی ٹرانسپورٹ سروس بالکل مفت استعمال کرسکیں گے۔ وزیرٹرانسپورٹ کا کہنا تھا کہ پیر دو مارچ سے شہری بس یا ٹرین میں سفر کرنے کا کوئی کرایہ ادا نہیں کریں گے۔ وزیرٹرانسپورٹ کا مزید کہنا تھا کہ یوریپن یونین میں شامل ممالک کے شہری بھی اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ورزش کریں اور ٹرین کا مفت ٹکٹ پائیں، وزیر ریلوے

یاد رہے کہ اس سے قبل شہریوں کو بس کا کرایہ دو یورو ادا کرنا پڑتا تھا، محکمہ ٹرانسپورٹ کو کرائے کی مد میں سالانہ 50 کروڑ یورو آمدنی ہوتی تھی۔

Comments

- Advertisement -