The news is by your side.

برطانیہ سے چوری شدہ لگڑری گاڑی کی کراچی سے برآمدگی : ملزمان کی درخواست ضمانت دائر

کراچی : کسٹم کورٹ میں برطانیہ سے چوری شدہ لگڑری گاڑی کی کراچی سے برآمدگی کیس میں ملزمان نے درخواست ضمانت دائر کردی۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ سے چوری لگژری گاڑی کی کراچی سے برآمدگی کیس میں ملزمان کی جانب سے کسٹم عدالت میں درخواست ضمانت دائر کردی گئی۔

ملزمان نے کسٹم عدالت میں درخواست ضمانت دائر کی ، عدالت نے درخواست ضمانت کی سماعت 8 ستمبر کو مقرر کردی ہے۔

عدالت نے 8 ستمبر تک تفتیشی افسر کو چالان پیش کرنے کا بھی حکم دیا۔

مقدمے میں جمیل شفیع اور نوید بلوانی عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں جبکہ مقدمے میں نوید یامین نامی ملزم مفرور ہے۔

یاد رہے کسٹم حکام نے ڈیفنس میں کارروائی کرتے ہوئے لندن سے چوری کروڑوں روپے مالیت کی لگژری گاڑی برآمد کی تھی۔

حکام کا کہنا تھا کہ ضبط گاڑی کی مالیت 50 کروڑ روپے سے زائدہے، گاڑی کو محکمہ ایکسائز نے غیر قانونی طور پر رجسٹر کیا، گاڑی کی رجسٹریشن پر 30 کروڑ ٹیکس تھا جو ادا نہیں کیا گیا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں