اتوار, نومبر 3, 2024
اشتہار

کراچی : شہری کو بیوی ،بچوں کے سامنے قتل کرنے والے تینوں ڈاکو گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : حیدری پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے لیاری ایکسپریس وے پر ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والے3ملزمان کو گرفتار کرلیا ملزمان نے ایک شہری کو بیوی بچوں کے سامنے قتل کردیا تھا۔

اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان لیاری ایکسپریس وے سے گزرنے والے شہریوں کو لوٹتے تھے۔

ملزمان کا معمول تھا کہ رات کے اندھیرے میں میں ایکسپریس وے پر خراب یا پنکچر ہونے والی گاڑیوں میں سوار افراد کو لوٹتے تھے۔

- Advertisement -

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے اسلحہ، موبائل فون اور چھینی ہوئی موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی ہے، ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ9جنوری کو لیاری ایکسپریس وے پر ایک خاندان کو لوٹا تھا۔

اس کے علاوہ 23جنوری کو لیاری ایکسپریس وے پر ایک اور فیملی کی گاڑی خراب ہوئی تھی، ملزمان نے بتایا ہے کہ لوٹ مار کے دوران بچوں کے شور کرنے پرفائرنگ بھی کی۔

گرفتارملزمان نے اپنے بیان میں اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ انہوں نےایک شہری کو بیوی اور بچوں کے سامنے قتل کردیا تھا،ٓ ملزمان کیخلاف گلشن اقبال اور عزیزآباد تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔

Comments

اہم ترین

سلمان لودھی
سلمان لودھی
سلمان لودھی اے آر وائی نیوز کراچی کے کرائم رپورٹر ہیں۔

مزید خبریں