site
stats
سندھ

غیرملکی ایجنٹوں کا سہولت کار اورعزیربلوچ کا دست راست لیاری سے گرفتار

کراچی : قانون نافذ کرنے والے اداروں نے لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیربلوچ کے دست راست اور انتہائی مطلوب ملزم حبیب حسن کوحراست میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق ملزم حسن حبیب کو رات گئے سنگولین کے علاقے سے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا گیا ہے جہاں ملزم سے دہشت گردی سمیت سنگین مقدمات کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم حسن حبیب کی گرفتاری لیاری گینگ وار کے اسیر سربراہ عزیربلوچ کے سنسنی خیز انکشافات کے بعد عمل میں لائی گئی جس میں حسن حبیب کےغیرملکی ایجنٹوں کو سہولت مہیا کرنے اور گٹھ جوڑ کے ثبوت بھی فراہم کیے گئے جس کی بنیاد پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ گرفتار ملزم حسن حبیب گینگ وارکمانڈرعزیربلوچ کا قریب ترین ساتھی ہے جس پر اغوا برائے تعاون، ڈکیتی، بھتہ خوری اور مخالف گینگ کے کارندوں کو قتل کرنے کے سنگین الزامات ہیں۔

حسن حبیب کی گرفتاری کو کراچی آپریشن کی بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے جس سے اہم انکشافات کی توقع ہے جب کہ شہر میں غیر ملکی جاسوسوں اور ایجنٹوں کی موجودگی کے حوالے سے اہم معلومات ملنے کی امید بھی کی جارہی ہے جس کی بنیاد پر مزید کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی۔

خیال رہے ملزم کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ پیپلز پارٹی کراچی کے سابق نائب صدر ہیں اور ڈیم ایم سی ساوتھ یوسی بارہ کے چئیرمین بھی ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top