The news is by your side.

Advertisement

لیاری گینگ وارکارندہ سہیل عرف ڈی سی پولیس مقابلے میں ہلاک

کراچی : ایس پی سی ٹی ڈی عمر شاہد نے کہا ہے کہ گزشتہ روز سائٹ ایریا میں ہلاک ہونے والا ملزم سہیل عرف ڈی سی لیاری گینگ وار کا کارندہ تھا اور 20 سے 25 قتل کے مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سائٹ ایریا میں پولیس مقابلے میں مارے جانے والے ملزم کی شناخت سہیل عرف ڈٍی سی کے نام سے ہوئی ہے جو کہ لیاری گینگ وار کا کرندہ تھا اور قتل وغارت گری سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث تھا۔

ایس پی سی ٹی ڈی عمرشاہد نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ گزشتہ شب سائٹ ایریا میں پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والا ملزم سہیل عرف ڈی سی گینگ وار گروپ وسیع اللہ لاکھو گروپ کا اہم کارندہ تھا اور نامی گرامی مجرم تھا جو 20 سے 25 قتل کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھا۔

ایس پی سی ٹی ڈی عمر شاہد نے مزید بتایا کہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والا ملزم سہیل عرف ڈی سی نے 2010 میں گینگ وار میں شمولیت اختیار کی جب کہ 2007 تک وہ ایم کیو ایم کا کارکن رہا تھا جو بعد ازاں دبئی منتقل ہو گیا اورواپس آکر2010 میں لیاری گینگ میں شمولیت اختیار کرلی۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں