کراچی: شہر قائد کے علاقے لیاری میں لڑکیوں کو باکسنگ کی تربیت دینے کے لیے چار کلب کھل گئے جہاں نو عمر بچیاں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا رہی ہیں۔
نمائندہ اے آر وائی انور خان کے مطابق کراچی کے جنوب میں واقع علاقے لیاری کو پاکستان میں کھیلوں کی دنیا میں اہم مقام حاصل ہے اس علاقے نے مختلف کھیلوں خصوصا فٹبال، سائیکلنگ اورباکسنگ میں کئی نامور کھلاڑی پیدا کیے۔
لیاری کا علاقہ گذشتہ کئی سالوں سے گینگ وار کے ہاتھوں یرغمال بنا ہوا تھا جس کے باعث علاقے میں کھیلوں اور دیگر مثبت سرگرمیاں بند ہوگئی تھیں تاہم قانون نافذ کرنے والے ادارون کی جانب سے تین برسوں سے جاری قیام امن کی کوششوں اور گینگ وار کے خاتمہ کے بعد اس علاقے میں دیگر نصابی وغیر نصابی سرگرمیوں کا آغاز ہوا۔
کراچی کے جنوبی علاقے میں امن بحال ہوا تو اب وہاں تواتر کے ساتھ فٹبال باکسنگ کے مقابلے منعقد کیے جارہے ہیں اور اب لڑکوں کے ساتھ ساتھ لڑکیاں بھی کھیلوں میں بڑھ چڑھ کرحصہ لے رہی ہیں۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں خواتین بھی اب باکسنگ میں نام پیدا کررہی ہیں
باکسنگ کو ویسے تو خطرناک کھیل تصور کیاجاتا ہے تاہم لیاری کی نوعمر لڑکیاں باکسنگ رنگ میں اتر کر اپنی صلا حیتوں کےجوہر دکھا رہی ہیں اور اب اُن کی تربیت کے لیے علاقے میں چار کلب کھل چکے ہیں۔
ویڈیو دیکھیں
باکسنگ کی تربیت میں حصہ لینے والی لڑکیوں میں سے 6 لڑکیوں کو 2 دسمبر سے شروع ہونےوالی وویمن آف دی ورلڈ فیسٹول کے لئے منتخب کیا جائے گا علاوہ ازیں منتخب ہونے والی لڑکیاں الیانس فرانسس فیسٹیول میں بھی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گی۔