جمعہ, نومبر 8, 2024
اشتہار

’’لیاری ندی ہو یا ملیر ندی اسے گرین زون بنائیں گے‘‘

اشتہار

حیرت انگیز

میئر کراچی نے کہا ہے کہ لیاری ندی ہو یا ملیر ندی اسے گرین زون بنائیں گے، جگہ اور پودے دیں گے آج سے ہی شجرکاری مہم کا آغاز کرینگے۔

تفصیلات کے مطابق میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے عالمی یومِ ماحولیات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کچھ شرارتی عناصر ہیں وہ پودے نکال کرلے جاتے ہیں، ماحولیاتی تبدیلی سب پر اثرانداز ہورہی ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ 2014 میں میری بیٹی پیدا ہوئی تو اس وقت گل مہر کا درخت لگایا، اب گل مہر کو بڑھتا ہوا دیکھ رہا ہوں، میرا بیٹا پیدا ہوا تو میں نے نیم کا درخت لگایا۔

- Advertisement -

انھوں نے کہا کہ ڈیٹا بیس بنایا جائے کہ کراچی میں کتنے بچے بچیاں ہیں، صنعتیں میٹھا پانی استعمال کر رہی ہیں، پہلا ٹی پی ون گٹر باغیچے پر کام شروع کردیا ہے، ہمیں خود پودا لگانا ہوگا۔

میئر کراچی کا کہنا تھا کہ کوئی افغانستان اور امریکا سے آکر ملک ٹھیک نہیں کرےگا، فیصلہ کرنے کی ضرورت ہے کہ ہم خود اس ملک کو ٹھیک کرینگے، معاشرے میں ایک دوسرے سےدوریوں کے قصوروار ہم خود ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں