جمعرات, جنوری 22, 2026
اشتہار

لائیسم اسکول نے کراچی یونائیٹڈ اسکولز فٹبال چیمپئن شپ جیت لی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : لائیسم اسکول نے فاؤنڈیشن پبلک اسکول کو تین گول سے شکست دے کر کراچی یونائیٹڈ اسکولز فٹبال چیمپئن شپ جیت لی۔

تفصیلات کے مطابق کے یو اسٹیڈیم کلفٹن میں اتوار کے روز کھیلے جانے والے کراچی یونائیٹڈ اسکولزفٹبال چیمپئن کے فائنل میچ میں لائیسم اسکول نے فاؤنڈیشن پبلک اسکول کو پنالٹی ککس کی بنیاد پر تین گول سے ہرا دیا۔

میچ کے مقررہ وقت میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑی کوئی گول نہ کر سکے، جس کے سبب انہیں پنالٹی ککس دی گئیں، جس میں لائیسم اسکول کے عبداللہ یوسف نے تین گول کئے۔ اور فاؤنڈیشن پبلک اسکول کی ٹیم کوئی گول نہ کر سکی۔

کراچی یونائیٹڈ اسکولز فٹبال چیمپئن شپ کے ٹاپ گول اسکورر کا اعزاز فاؤنڈیشن پبلک اسکول کے عباس ذکی اور نیکسر کالج کے عبد اللہ چھیپا نے حاصل کیا۔

دونوں کھلاڑیوں نے چھ چھ گول کئے۔ جبکہ بیسٹ پلیئر کا اعزاز لائیسم اسکول کے شیراز تقی نے حاصل کیا۔ اور ٹورنامنٹ کے بہترین کوچ کا ایوارڈ لائیسم اسکول کے کوچ ارشد جمال کو ملا۔

کراچی یونائیٹڈ اسکولز فٹبال چیمپئن شپ میں اس سال کراچی کے اسکول اور کالجز کی 32 ٹیموں نے حصہ لیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں