اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں گاڑیوں پر ایم ٹیگ لگنے کا سلسلہ کامیابی سے جاری ہے جبکہ دوسرے مرحلے میں موٹرسائیکلز پر ایم ٹیگ لگانے کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق موٹر سائیکلز پر ایم ٹیگ لگنے کا باقاعدہ آغاز 20 فروری سے ہوگا موٹر سائیکلز مالکان 20 فروری صبح 10 بجے سے M-Tag حاصل کر سکیں گے۔
M-Tag کے لیے موٹر سائیکل کے کاغذات اور شناختی کارڈ ہمراہ لانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ اطلاق تمام بائکس، بائکیا، ہیوی بائکس اور تمام اقسام کی موٹر سائیکلز پر ہوگا۔
ڈی جی ایکسائز عرفان میمن کے مطابق اب تک مجموعی طور پر 2 لاکھ 23 ہزار 566 گاڑیوں کو M-Tag جاری کیے گئے ہیں، M-Tag لگانے کا عمل شہر بھر کے 13 پوائنٹس پر جاری ہے۔
گاڑیوں کیلیے ای ٹیگ لازمی قرار
عرفان میمن نے شہریوں سے اپیل کی کہ M-Tag کے حوالے سے مہم میں ہمارا ساتھ دیں، بائکیا اور آن لائن ٹیکسی کی رجسٹریشن کا عمل الگ سے جاری ہے۔ تمام تر اقدامات کا مقصد شہر اور شہریوں کے سفر کو محفوظ بنانا ہے۔


